حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے آج کے اجلاس میں 17 جنوری کو شاہ کو ملک سے فرار ہونے کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آج ہم امریکہ میں ایک اور آمر کے انوکھے اقدامات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کی بحث حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کے آغاز کے بارے میں نہیں ہے، ہم وائٹ ہاؤس سے ذلت اور بدنامی کے ساتھ زوال پذیرحکومت کو دیکھ رہے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ دنیا میں دھونس، نسل پرستی اور لا قانونیت کا انجام اچھا نہیں ہوتا۔
روحانی نے کہا کہ پچھلے سال، جب ہمارے عوام نے اس عظیم تاریخی دہشتگرد کا مقابلہ کیا، اور اس دعوے کے باوجود کہ وہ تین ماہ میں ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے لیکن خود ذلیل ورسوا ہو کر رہ گئے۔
آج امریکہ میں ایک حکومت کے خاتمہ کی بات نہیں ہے بلکہ ہم ایک پالیسی کی ناکامی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ایک عظیم قوم پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی، معاشی دہشت گردی کی پالیسی کی ناکامی جو عوام کی زندگیوں کو تباہ کرنا چاہتی تھی، اور ہم تین سال کی جنگ اور تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے اختتام پر، آج ہم ملکی معیشت کی بحالی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔